پاک بھارت کشیدگی: سکردو اور گلگت کی تمام پروازیں منسوخ

0 6

پاک بھارت کشیدگی کے سبب قومی ایئر لائن کی سکردو اور گلگت کی آج تمام 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے سکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو جانے والی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی سکردو جانے والی 2 پروازوں کی صورت حال بھی غیر یقینی ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.