جو منصوبہ کاغذوں میں تھا وہ کاغذ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے: مراد علی شاہ

0 3

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جو منصوبہ کاغذوں میں تھا وہ کاغذ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، کچھ لوگ غلط کاغذ دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرتے تھے، سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کینالز منصوبہ ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کینالز منصوبے کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی منصوبہ صوبے کی رضا مندی کے بغیر نہیں بنے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.