کراچی، ایرانی خانہ فرہنگ میں ’قدس عالم اسلام کی وحدت کا محور‘ کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران آقائے نوروزی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ سید عقیل انجم قادری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، متحدہ علما محاذ کے صدر عبدالخالق فریدی، عیسائی مذہبی رہنما بشپ خادم بھٹو، ایف پی سی سی آئی پاکستان کے نائب صدر عبدالجبار و دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا۔

0 251

عالمی یوم القدس کی مناسبت سے کراچی میں قائم خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران میں کانفرنس بعنوان ’قدس عالم اسلام کی وحدت کا محور‘ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ کانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران آقائے نوروزی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ سید عقیل انجم قادری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، متحدہ علما محاذ کے صدر عبدالخالق فریدی، عیسائی مذہبی رہنما بشپ خادم بھٹو، ایف پی سی سی آئی پاکستان کے نائب صدر عبدالجبار و دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر جواد حیدر نے انجام دیئے۔ کانفرنس کے آغاز میں پاکستان اور ایران کے قومی ترانے پیش کئے گئے، جبکہ عالمی یوم القدس و مسئلہ فلسطین سے متعلق خصوصی ڈاکیومینٹریز بھی چلائی گئیں۔

خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر آقائے نوروزی نے کانفرنس کے آغاز میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اپنے خطاب میں آقائے نوروزی نے کہا کہ صہیونی غاضبوں کا مقابلہ صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کریں۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ سید عقیل انجم قادری نے کہا کہ القدس اہل تشیع اور ایران کا مسئلہ نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسرائیل کو ناجائز اور غاضب ریاست قرار دیا، ہم پاکستانی ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرینگے۔

متحدہ علما محاذ پاکستان کے صدر عبدالخالق فریدی نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم القدس عظیم الشان طریقے سے منایا جاتا ہے اور مسئلہ فلسطین عالمی سطح پر اجاگر کیا جاتا ہے اس کا کریڈٹ امام خمینیؒ کو جاتا ہے۔ بشپ خادم بھٹو نے کہا کہ مسیحی برادری مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے، ہم اسرائیلی مظالم کی شدید مزمت کرتے ہیں اور جنگ آزادی میں فلسطین اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی پاکستان کے نائب صدر عبدالجبار نے کہا کہ امام خمینیؒ نے ہمیشہ فلسطینیوں کی ہر طرح سے حمایت کی، عالم اسلام متحد ہو کر ہی اپنے آپ کو منوانا سکتی ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے فلسطین کے مسئلے کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے رمضان کے آخری جمعہ کو قدس کے عالمی دن کے طور پر اعلان کیا، جس کے دو مقاصد ہیں، پہلا مقصد مسلم امہ میں وحدت ہے، چونکہ مسلم ممالک میں فلسطین کے حوالے سے کوئی اختلاف پایا نہیں جاتا، اسی لئے وہ ان مسلم ممالک کو اس کے سائے تلے ایک کر دینا چاہتے تھے، دوسرا مقصد دنیا کی قوموں کو فلسطین کی آزادی کی تحریک کی حمایت کیلئے راغب کرنا ہے، مسلم امہ کی وحدت ہی مسلمانوں کے تمام مسائل اور مشکلات کا حل ہے۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ بعض ممالک کی اسرائیل کی حمایت اور اس غاضب حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، قابض اسرائیلی حکومت آج تک تمام تر ظلم و بربریت کے باوجود مظلوم فلسطینیوں کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکی، تحریک آزادی فلسطین ضرور کامیاب ہوگی اور عالمِ اسلام کے خلاف سازشیں ناکام ہونگی۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے اپنے خطاب میں جامعہ کراچی میں دہشتگردانہ حملے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ آخر میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران آقائے نوروزی نے کانفرنس کے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ کانفرنس کے شرکاء کیلئے افطار و عشایئے کا بھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.