وفاقی وزیر صحت کا بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان

0 3

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے بھارت سے بغیر علاج واپس بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر پاکستان میں ہی کروانے کا اعلان کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جس کے باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

پاکستان واپس آنے والوں میں شاہد علی کے 2 بچے بھی شامل ہے جو دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔

شاہد علی نے حکومت سے بچوں کا علاج کروانے کی اپیل کی تھی جو وفاقی حکومت نے سن لی۔

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہےکہ بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر ملک میں ہی ہوگا جب کہ وزیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو بچوں کی فیملی کی مدد کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے علاج کے لیے وزیراعظم ہاؤس نے بھی رابطہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.