سندھ حکومت کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب

0 6

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج شام کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سی سی آئی میں آج کینالز کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی بات چین کے تحت فیصلہ ہوگا اور کینالز کی تعمیر کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے 2 مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.