دوران سماعت ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی شعیب شاہین نے مخالفت کی۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے \شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی، جس سلسلے میں ایف آئی اے نے شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر جلسے میں لہرایا جب کہ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کی کئی کاپیاں ہوسکتی ہیں۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایاکہ بطور وزیرخارجہ سائفرکو وزارت خارجہ کوبھیج دیا اور انہوں نے سائفر چوری نہیں کیا۔