ایمان مزاری اور علی وزیر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

0 98

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین کی عدالت میں ایمان مزاری، علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے، اکسانےکے کیس کی سماعت ہوئی

پراسیکیورٹر راجانوید نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری اور علی وزیر کا وائس میچنگ، فوٹو گریمیٹک کروا لیا ہے۔ایمان مزاری کو صفحہ دیاگیا جس کو دیکھ کر تقریر کی۔

تفتیشی افسر نےکہا کہ تفتیش کرنی ہےکہ کس نے تقریر کے لیے صفحہ دیا۔ وائس میچنگ اور فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ شہر سے باہر کیا۔ جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

ملاقات کی درخواست پر جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کہا کہ ایمان مزاری کو ماں سے ملاقات کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر 26 اگست کو فریقین کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ 18 اگست کو اسلام آباد میں پی ٹی ایم کا جلسہ ہوا تھا ، جس کے بعد ایمان مزاری اور علی وزیر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔دونوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.