لاہور: 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

0 10

دریائے روای میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بچے کے ڈوبنے کا واقعہ لاہور کے کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب پیش آیا، تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللّٰہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.