لاہور میں سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

0 17

مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے قریبی ذرائع کے مطابق سینئرصوبائی وزیر کی گاڑی کو لاہور میں ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثےمیں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں مریم اورنگزیب کی گاڑی سمیت چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔

قریبی ذرائع کا بتانا ہےکہ گاڑی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.