لاڑکانہ خیرپور پل پر تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی، وین الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں حبدار علی، عظیم علی شاہانی اور مولا بخش بروہی شامل ہیں، تمام افراد متنازعہ کینالز کے خلاف جاری دھرنے میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔
حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی، تحقیقات کے بعد حادثے کے اصل حقائق معلوم ہوں گے۔