منی لانڈرنگ کيس: شہبازشریف سمیت تمام ملزمان فردجرم کیلئے طلب

چينی کے کاروبار کے ذريعے منی لانڈرنگ کيس میں عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر طلب کرلیا۔

0 201

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جاتی ہے، شہبازشریف کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، آٸندہ سماعت پر ہرصورت فردجرم عاٸد ہوگی۔

شہبازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اب وزیراعظم پاکستان بن چکے ہیں،شہبازشریف کی کابینہ اجلاس کے باعث حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست پراعتراض نہيں کیا۔

شہبازشريف کے وکیل امجد پرویز نے فردجرم عائد کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر دلائل کیلئے مہلت مانگی کہا میں سعودی عرب سے کل آیا ہوں،میری ابھی دلائل کیلئے تیاری نہیں۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل آئندہ سماعت پرفرد جرم کی صحت پردلائل دے سکتے ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث لمبی تاریخ دی جا رہی ہے لہذا فرد جرم عائد کرنے کیلیے مزید سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی۔ عدالت تمام ملزمان کو 14مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.