سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی کا حکم

0 104

عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رضوان اور وسیع اللہ کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی موثر تحقیقات کرے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کے لاپتا ہونے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

دوسرے لاپتا شہری کے بھائی نے کہا کہ سید ساجد علی یکم اگست کو کورنگی سے لاپتا ہوا۔ 20، 22 دن ہوگئے نہیں آیا۔ میں رکشہ چلاتا ہوں، گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

ایک لاپتا شہری کی اہلیہ نے بتایا کہ عمر فاروق کو نیو کراچی سے 4 اگست کو حراست میں لیا۔ پولیس اور کوئی ادارہ عمر فاروق کی گرفتاری کا نہیں بتا رہا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ رضوان، وسیع اللہ سمیت 4 شہریوں کو گلشن اقبال سے حراست میں لیا گیا۔ شہریوں کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہو چکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.