مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

ترجمان مجمع المدارس کے مطابق امتحانات کے انعقاد اور امتحانی امور کیلئے مولانا سید باقر کاظمی ناظم امتحانات مقرر کر دیا گیا ہے، تمام ملحقہ مراکز و مدارس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم جون 2022 سے امتحانات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

0 194

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے تمام ملحقہ مدارس کیلئے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجمع المدارس کے ترجمان کے مطابق تمام ملحقہ مدارس و مراکز کے مسئولین یکم جون 2022ء سے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے مولانا سید محمد باقر کاظمی کو ناظم امتحانات مقرر کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تمام ملحقہ مدارس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم جون سے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں اور کسی قسم کی معلومات کے حصول کیلئے ناظم امتحانات مولانا باقر کاظمی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.