مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات آج ہوگی
لاہور:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے آج ملاقات کریں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج سہ پہر 3 بجے منصورہ آئیں گے، ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن اور مولانا فضل الرحمٰن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورغزہ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کراچی میں الگ الگ غزہ مارچ منعقد کیا تھا۔