میئر کراچی نے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کا افتتاح کردیا

0 4

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کا افتتاح کردیا۔

نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بھی شریک ہوئے.

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نادرن بائی پاس ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہے جہاں ملک بھر سے بیوپاری آتے ہیں، منڈی کے ارد گرد سکیورٹی اور صفائی کے مسائل حل کریں گے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کے سبب کراچی میں رونق لگتی ہے، جگہ جگہ منڈیاں نہیں لگنے دیں گے، جہاں جہاں منڈیاں لگیں گی انتظامیہ ان سے ٹیکس بھی جمع کرےگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ منڈی میں تین لاکھ سے زائد جانوروں کی خریدو فروخت متوقع ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.