ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اٹھائیس سے تیس اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کرر ہے ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا۔ وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک کا دورہ ہوگا۔ قبل ازیں حکومتی اراکین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی اتحادی اے این پی کو بھی دعوت دی گئی تھی، تاہم اے این پی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے دورے پر جانے سے معذرت کرلی تھی۔