بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
موسمی خرابی کی وجہ سے اسکردو گلگت کی 12 پروازیں اور اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو کے لیے قومی ائیر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 پریٹ آج نہیں ہوں گی۔
اسلام آباد اسکردو کی نجی ائیر کی 2 پروازوں پہلے تاخیر کا شکار ہوئیں اور پھر منسوخ ہو گئیں۔
اس کے علاوہ ذرائع کی جانب کی مزید بتایا گیا کہ شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر ہوئیں جبکہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں سیاح پریشان اور شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوشگوار ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گلگت میں بھی بادلوں اور بارش کی وجہ سے موسم متوازن نہیں۔