سندھ میں گورنر انیشیٹیوز اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوگیا جس کے تحت آئی ٹی کورسز کے طلباء کو بیرون ممالک نوکریاں ملیں گی۔
سندھ میں گورنر انیشیٹیوز اور امریکی بیسڈ کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
گورنر انیشیٹوز کے تحت جاری آئی ٹی کورسز کے طلباء کو بیرون ممالک نوکریاں ملیں گی جب کہ طلبا کے ابتدائی تعلیمی اخراجات بھی کمپنی اٹھائے گی۔
اس حوالے سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نصاب میں بڑی تبدیلی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ نصاب میں دورِ جدید کا نصاب شامل ہونا چاہیے۔