وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی افراد کیلئے جدید ‘بایونکس’ ٹیکنالوجی کا تحفہ

0 5

وزیراعلی پنجاب نے خصوصی افراد کو معاون آلات دینے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے جدید ‘بایونکس’ ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا گیا۔

“بایونکس ٹیکنالوجی” دماغ کے سگنلز کے مطابق مصنوعی اعضا کو حرکت دینے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔

جمعہ کو لاہور میں خصوصی افراد میں مصنوعی اعضا، آلات اور وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مریم نواز نے خود کار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر،ٹرائی وہیل اسکوٹی اور دیگر آلات تقسیم کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں کرنٹ لگنے سے بازو سے محروم ہونے والے بچے کو مصنوعی ہاتھ لگائے گئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا ریاست خصوصی افرارد کا ہاتھ تھام لے توان کی مشکل آسان ہو جاتی ہے، وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر آفس میں بیٹھنا نہیں، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے۔

اس کے علاوہ تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے سرکاری عمارتوں میں اسپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر اس شخص تک پہنچناچاہتی ہوں جو ریاست کا انتظار کررہا ہے،جسمانی کمزوری کے شکار افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل پر رجسٹریشن کرائیں،معاون آلات ان کے گھر تک پہنچائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.