راولپنڈی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن شمیم آفتاب کو بھی عالیہ حمزہ کے ساتھ حراست میں لیاگیا۔
عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے8 کارکنوں کو تھاناسول لائن منتقل کردیا گیا ہے۔تھانا سول لائن کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کے مطابق راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا۔
سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ 5 کارکنان کو تھانا ائیرپورٹ منتقل کیا گیا ہے جبکہ عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ احتجاج کرنا یا کنونشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے،ہم نےقانون کے خلاف کام نہیں کیا۔