لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گورنر پنجاب کوکل رات 12بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کل تک خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت کا حکم فوری طورپرگورنرپنجاب کوبھیجا جائے۔