اسلام آباد ہائیکورٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلئے منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست گزار کی جانب سے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے موقف اختیار کیا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کو جامع تحفظ فراہم کرتا ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے بغیر مداخلت فرائض کی انجام دہی کو یقینی بناتا ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔