سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے: آرمی چیف کی غیرذمہ دارانہ استعمال پر تنقید

0 9

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر بھی تنقید کی۔

گزشتہ روز سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب میں جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو مگر سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کلمے کی بنیاد پر صرف دو ریاستیں بنی ہیں، ایک ریاست طیبہ کلمے کی بنیاد پر بنی تھی اور دوسری ریاست 1300 سال بعد پاکستان کی صورت میں بنی، ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ جس ملک کے تمام ادارےآئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے۔

بلوچستان کے حوالے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں موجود 1500 دہشتگرد ہم سے پاکستان کی منزل نہیں چھین سکتے، آنے والے دنوں میں بلوچستان میں دہشتگردوں پر کاری وار کیا جائے گا، دہشتگردی کی کچھ کارروائیوں کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہاں سرمایہ کاری نہیں آسکتی، سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاری نہ آنے کی باتیں پروپیگنڈا ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.