0 7

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال کھولنے پر ارسا دوسرا خط لکھ دیا۔

وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ارسا نے ٹی پی لنک کینال سے پانی کا اخراج 2981 کیوسک سے بڑھا کر آج 3814 کیوسک کر دیا۔

جام خان شورو نے خط میں کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے تاکہ پانی کی قلت کم ہو۔

واضح رہے اس سے قبل محکمہ آبپاشی پنجاب کی جانب سے بھی ارسا کو خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ربیع کی فصلوں کےلیے پانی کی مجموعی طور پر 16فیصد کمی تھی جس پر سندھ کو 19اورپنجاب کو 22 فیصد کم پانی دیاگیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.