اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو ملک گیر یوم القدس منانے کا اعلان

اپنے ایک بیان میں اے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری عاقب علی اصغری نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر بڑھتے مظالم اور مزاحمتی تحریکوں کا جوش و جذبہ اسرائیل کی ناجائز قابض حکومت کیلئے نابودی کا اعلان ہے۔

0 210

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو ملک گیر یوم القدس منانے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں اے ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری عاقب علی اصغری نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر بڑھتے مظالم اور مزاحمتی تحریکوں کا جوش و جذبہ اسرائیل کی ناجائز قابض حکومت کیلئے نابودی کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دیکھا گیا کہ ناجائز صیہونی اسرائیلی حکومت کے خلاف مظلوم فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی قابض حکومت کے بیت المقدس میں نمازیوں پر ظلم، اقوام متحدہ کے امتیازی رویوں کیخلاف اور امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے جمعۃ الوداع کو ملک گیر یوم القدس منانے کا اعلان کرتے ہیں اور ہمیشہ مظلوم کے حامی و ظالم کے مخالف بن کر رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.