علامہ ساجد نقوی سے علامہ شبیر میثمی اور زاہد اخونزادہ کی ملاقات

0 195

پاک نیوز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی و ملی امور کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور سندھ کے دوروں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی وفد کی تنظیمی اور ملی کاوشوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید بڑھانے کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وفد کے ملک بھر میں عوام سے کیے جانے والے رابطے تنظیمی معاملات کے لیے موافق ثابت ہونگے۔ انہوں نے کوئٹہ اور سہون میں منعقدہ کامیاب جلسوں پر منتظمین، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.