شجاع آباد: موٹر وے پر لوڈر گاڑی اور کار میں تصادم، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

0 4

موٹر وے ایم فائیو پر کار اور لوڈر گاڑی میں ٹکر ہوگئی۔

حادثے میں کار سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد میں نادیہ بی بی، نعیمہ بی بی اور سیف اللہ شامل ہیں، کار سوار ملتان سے رحیم یارخان کی طرف جارہے تھے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.