جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا

0 8

کراچی جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کیا جائے گا۔

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج شام 4 بجے شاہراہ فیصل سے غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز ہوگا، مارچ کے شرکاء کراچی کے تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے۔

غزہ یکجہتی مارچ سے قبل بلوچ کالونی پل تا مرکزی جلسہ گاہ شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریں گے۔

غزہ یکجہتی مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کلیدی خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اہل کراچی سے یکجہتی غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

غزہ یکجہتی مارچ کیلئے شاہراہ فیصل کراچی پر ایک ٹریک خواتین کیلئے جبکہ دوسرا ٹریک مردوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.