وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس میں کئی اہم معاہدے ہوئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کیلئے بیلا روس میں روزگار کے دروازے کھلے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر نے ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو روزگار دینے کی بات کی، پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو بیلاروس کے شہریوں کو مہیا ہیں۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کا سنگ بنیاد نواز شریف نے 2015ء میں رکھا، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر ہیں۔