جلاؤ گھیراؤ مقدمات: سلمان اکرم راجہ و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

0 9

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجہ، ندیم عباس بارا، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجہ، ضمیر جھنڈو اورعلی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پرسماعت کی۔

پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کررکھی ہے، جس میں سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کرتےہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.