لاہور ہائیکورٹ کو نویں سے بارہویں جماعت تک قرآن کی تعلیم یقینی بنانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم دینے سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ سیکرٹری سکولز میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں قران پاک کی تعلیم کے پیپرز لینے کے اقدامات کریں۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے التمش سمیت دیگر کی اپیل پر سماعت کی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید سمیت دیگر افسران عدالت میں عملدرآمد رپورٹ سمیت پیش ہوئے۔ جسٹس شاہد وحید نے سیکرٹری سکولز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سیکرٹری صاحب جو رولز بنانے تھے، وہ کب تک بن جائیں گے۔ سیکرٹری سکولز نے جواب دیا، رولز کا معاملہ اب تک چل رہا ہے، سمری بھیجی ہوئی ہے، نئی کابینہ تشکیل پاتے ہی رولز کی سمری منظور ہو جائے گی۔ جسٹس شاید وحید نے کہا کہ اس کیس کو نمٹا رہے ہیں، قران پاک کی تعلیم کو تمام سکولوں میں یقینی بنایا جائے، نویں سے بارپویں جماعت تک قران پاک کی تعلیم کے امتحانات اگلے تعلیمی سال تک یقینی بنائے جائیں۔