کراچی: مشتعل افراد نے شہری کو ٹکر مار کر فرار ہونیوالے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی

0 8

کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

پولیس اور عینی شاہد کے مطابق واٹر ٹینکر ڈرائیور ناظم آباد کے قریب شہری کو ٹکر مار کر فرار ہوا تھا جس کا شہریوں نے تعاقب کیا۔

جب سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر پلٹ گیا تو شہریوں نے اسے آگ لگا دی۔

سخی حسن کے قریب جلائے جانے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈرائیورموقع دیکھ کرفرارہوگیا۔

اس سے قبل گزشتہ شب بھی کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.