پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی روکنا ہے: طلال چودھری

0 11

وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی روکنا ہے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ انتشاری ٹولہ ریاست کو بلیک میل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، پاکستان کی معیشت جب بہتر ہونے لگتی ہے یہ لوگ سرگرم ہو جاتے ہیں، یہ گروپ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر سیاسی دہشتگردی کرتا ہے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کبھی ہڑتال، کبھی لانگ مارچ، کبھی دھاوے کی کال آتی ہے، ریاست نہ پہلے بلیک میل ہوئی نہ اب ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.