کراچی میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا

0 10

کراچی میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی، لانڈھی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا، ڈرائیور کو گرفتارکر کے ٹرالر بھی تحویل میں لے لیا، پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔

کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب بھی ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار شہری کو کچل دیا تھا، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے، جاں بحق شخص نجی فارما کمپنی میں ملازم تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.