سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیرون ملک فنڈنگ رک گئی۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رُک گئی کیونکہ حامیوں کو پتہ چل گیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی اور سیاست بھی، نہیں ملا تو بانی عمران خان کو نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اکیلے رہ گئے، سارے کھیل الٹے کھیل کر مزید مشکل میں ہیں۔