کراچی: نامعلوم افراد کا غیر ملکی ریسٹورینٹس کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ

0 10

کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے غیر ملکی ریسٹورینٹ کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہر میں تین مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے غیر ملکی چین ریسٹورینٹس پر حملہ کیا تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مشتعل افراد فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ نامعلوم افراد نے فوڈ چین ریسٹورینٹس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ کے واقعات نیشنل اسٹیڈیم کے قریب،محمد علی کالونی اور بہادر آباد چار مینار چورنگی پر پیش آئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا جب کہ متاثرہ ریسٹورینٹس کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.