اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

0 4

اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او کے اقدامات اور اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔ اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکر اسد مجید خان لاہور میں ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 12 سے 14 اپریل تک منعقد ہوگا۔

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران مکائیل جباروف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ آذربائیجانی وزیر کی قیادت میں وفد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سرمایہ کاری امور پر بات چیت متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.