جڑانوالہ میں مسافر بس کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، رکشہ میں سوار 11 افراد جاں بحق

0 5

جڑانوالہ میں مسافر بس کی لوڈر رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کے رکشہ کو ٹکر مارنے کا واقعہ لاہور روڈ پر پیش آیا۔

حادثے میں رکشے میں سوار 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالہ اور الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں زیرعلاج 3 زخمی افراد دم توڑ گئے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد لوڈر رکشہ میں سوار تھے اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.