عمران خان کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے: طارق فضل چوہدری

0 5

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے، نہ ہی کوئی ملک دوسرے ملک پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

اسلام آباد میںمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکا سے آئے وفدکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، البتہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت ہرپاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پروپیگنڈا کرتی ہےکہ لوگوں کوبانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا، پی ٹی آئی کے اپنےاندورنی اختلافات ہیں، ایک گروہ دوسرے کا راستہ روکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.