وزیراعظم شہباز شریف کے مشیربرائے داخلہ امورپرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔
نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عمل جلد شروع کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، ملک میں امن قائم نہ ہو تو سیاست محفوظ رہےگی نہ ہی معیشت۔
ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔