حافظ نعیم کا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

0 4

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے، مسلم دنیا کی خاموشی اور عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے، 90 فیصد غزہ کو تباہ کردیا گیا، ہزاروں لوگ بے دخل کیےگئے، عید پر فلسطین میں بچوں پر بمباری کی گئی، صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مغرب کے چہرے پر سے نقاب اتر چکا، مغرب میں باضمیر لوگ احتجاج کر رہے ہیں، امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے حمایتی ہیں، 11 اپریل کو لاہور میں امریکی قونصل خانےکی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں ملین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانےکی طرف مارچ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا نے بے حسی کی چادر اوڑھ لی ہے، امریکی سائے تلے خود کو محفوظ سمجھنے والے تاریخ کےکٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینوں پر اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھیں گےاور عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.