پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، اگلی سماعت میں فرد جرم عائد ہوگی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیسز کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما اپنے وکلاء علی بخاری ودیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ بہت سارے کیسز ہیں لمبی تاریخ دے دیں، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی اور ریمارکس دیئے کہ کیسز کی اگلی سماعت میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی اے میں 2 مقدمات درج ہیں۔