قومی ایئرلائن کے مالی نقصانات 50ارب سے تجاوز کرگئے

کرونا نے قومی ایئرلائن کی کمر توڑ دی۔ پی آئی اے کو سال2021ء میں50 ارب 10کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا۔اس دوران فیول کاسٹ بڑھنے سے بھی پی آئی اے پر مالی بوجھ بڑھا۔

0 235

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کو اس سے قبل سال 2020 میں 34.6 ارب روپے کے خسارے کاسامنا تھا جس میں کمی کی بجائے اگلے ہی سال 47 فیصد کا اضافہ ہواہے جس نے حکومت کے تبدیلی اور اداروں کو منافع بخش بنانے کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔

پی آئی اے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی نتائج کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کا فی حصص نقصان10روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.