غفلت کی انتہا، لیڈی ڈاکٹر نے جڑواں بچوں میں سے ایک کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا

0 7

اندورن سندھ کے علاقے ٹنڈو محمدخان میں خاتون ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی نے خاتون اور اس کے بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

ڈاکٹر حاملہ خاتون کےجڑواں بچوں سے لاعلم نکلی جس سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، خاتون ڈاکٹر کی غفلت کی انتہا نے جڑواں بچوں میں سے ایک کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔

ڈیلیوری کے بعد خاتون کی حالت بگڑنے پر دوسرے بچے کا 75 دن بعد میڈیکل رپورٹس سے پتہ چلا تو اسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں نجی ہسپتال میں دوسرے بچےکا پتہ چلا،خاتون کا تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی ہسپتال میں دوسرا آپریشن کیا گیا اور بچے کو نکالا گیا۔

دوسری جانب والد متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے بیٹی عمر بھر کیلئے معذور ہو گئی ہے، لیڈی ڈاکٹر امبرین کھٹی نے جان بوجھ کر غفلت برتی۔

علاوہ ازیں ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق میمن نے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین تحریری شکایت دیں تو انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.