رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرا م بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑانے کی تحریک پس پشت جا چکی ہے، پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا اور چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جب کہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں تاہم پی ٹی آئی اورجے یوآئی میں خلیج خود بانی اورمولانا کی پیداکردہ ہے۔