کراچی میں جو لاوا پک رہا وہ پھٹ گیا تو دنیا دیکھے گی، فاروق ستار کا عید کے بعد دھرنے کا اشارہ

0 11

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم ) پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کراچی کے مسائل پر عید کے بعد دھرنا دینے کا اشارہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی میں جو لاوا پک رہا ہے وہ پھٹ گیا تو پھر دنیا دیکھے گی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کامسئلہ اگر انتظامی بھی ہے توبھی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، کسی نہ کسی کو تو ذمہ داری لینی پڑے گی۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو گورنر ہاؤس میں کل جماعتی کانفرنس کے ساتھ ساتھ ہم عید کے بعد احتجاج کرنے پر بھی غورکر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.