برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، سیفٹی آڈٹ رپورٹ کا انتظار ہے: سول ایوی ایشن

0 11

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یوکے سی اے اے نے حالیہ دورہ پاکستان میں سی اے اے اور ائیرلائنز کا سیفٹی آڈٹ کیا تھا، سول ایوی ایشن کو برطانوی حکام کے فیصلے اور جواب کا انتظار ہے۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تاحال سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سی اے اے اور ائیرلائنز کے برطانیہ کے آپریشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے جیسے ہی برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز سے متعلق آگاہ کرے گی میڈیا کو بتایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے پاکستانی ائیر لائنز کا فروغ اور ترقی کا خواہاں ہے، پاکستان سول ایوی ایشن پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں جلد بحالی کے لیے پرامید ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.