پاکستان کیخلاف کوئی سازش کامياب نہيں ہونے دینگے، عسکری ترجمان

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ملک کے خلاف ہر سازش اور خطرے کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کسی نے پاکستان کو ميلی آنکھ سے ديکھا تو وہ آنکھ نکال ديں گے۔

0 159

کچھ روز قبل کی جانے والی پریس کانفرنس میں پاک افواج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں تمام خطرات اور سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامياب نہيں ہونے ديں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں، اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج اس سے پہلے یہ بتا چکے ہیں کہ پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے اور اس کا تدارک کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.