جہنم سے نجات کا عشرہ، رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر حاصل کرنے کی جستجو میں ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے۔
داتا دربار محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام 1800 افراد اعتکاف بیٹھے، بادشاہی مسجد میں 500 نے افراد اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کی، منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں 8500 مرد اور 3500 خواتین اعتکاف بیٹھ گئیں۔
مساجد میں بھی اعتکاف کے ہر ممکن انتظامات کئے گئے، مساجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے سحر وافطار کے انتظامات بھی مکمل ہیں، اعتکاف پر بیٹھنے والے اشخاص کی خلوص دل سے خدمت کریں گے۔
منہاج القرآن کا شہر اعتکاف بھی سج گیا، قافلوں کی صورت معتکفین کی آمد ہوئی، 10 ہزار کی گنجائش ہونے کے باوجود 15 ہزار معتکفین پہنچ گئے، پاکستان بھر سے اعتکاف پر بیٹھنے والوں کیلئے پہلے روز 15 ہزار افراد کی افطاری کا انتظام کیا گیا۔
ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام 10 روزہ اعتکاف کے ذریعے رضائے الہٰی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔