مسافروں کیلئے خوشخبری، عید کے دنوں میں تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی

0 4

پاکستان ریلوے نے عید کے دنوں میں مسافروں کیلئے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت ریلوے کے مطابق عید کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر ٹرینوں اور انٹرسٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

وزارت ریلوے کا بتانا ہےکہ کرایوں میں خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا۔

وزارت ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولیات دینے پر یقین رکھتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.